چودھری نثار کا مقبوضہ کشمیر پر سخت موقف،بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے گئے

چودھری نثار کا مقبوضہ کشمیر پر سخت موقف،بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ ...
چودھری نثار کا مقبوضہ کشمیر پر سخت موقف،بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری نثار کی کھری کھری باتیں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سہہ نہ پائے اور سارک کانفرنس کا سیشن ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔سار ک کانفرنس میں چودھری نثار نے پاکستانی اور کشمیریوں کے دل کی بات کہہ دی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ساتویں سارک کانفرنس کی تکمیل سے پہلے ہی بھارتی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ واپس چلے گئے ۔بھارتی وفد کی قیادت وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کر رہے تھے۔راج ناتھ سنگھ نے ایئر پورٹ پر صحافیوں سے ہونے والی گفتگو بھی منسوخ کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سارک کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرداخلہ کی ہوائیاں اڑی رہیں اس لیئے وہ سیشن اھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں