سیالکوٹ : پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر ہنگامہ، کارکن گتھم گتھا

سیالکوٹ : پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر ...
سیالکوٹ : پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر ہنگامہ، کارکن گتھم گتھا

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جہاں کارکن فردوس عاشق اعوان کی موجودگی پر آپس میں ہی لڑ پڑے اور تھپڑوں، مکوں سے ایک دوسرے کی تواضع کرتے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن جاری تھا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور پارٹی کی ناراض رہنما فردوس عاشق اعوان کو مدعو کیا گیاتھا ۔ دونوں رہنما سٹیج پر موجود تھے کہ جیالوں نے فردوس عاشق اعوان کو سٹیج سے نیچے اتارنے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس سے کنونشن کا ماحول خراب ہو گیا اور فردوس عاشق اعوان کے حامی اور مخالف کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ کشیدہ صورت حال دیکھ کر راجہ پرویز اشرف اور فردوس عاشق اعوان تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید :

سیالکوٹ -