مذہب کو نصاب سے نکالنے کی کوشش ہو رہی،سخت مخالفت کروں گا:کامل علی آغا

مذہب کو نصاب سے نکالنے کی کوشش ہو رہی،سخت مخالفت کروں گا:کامل علی آغا
مذہب کو نصاب سے نکالنے کی کوشش ہو رہی،سخت مخالفت کروں گا:کامل علی آغا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ تاریخ،تاریخ اسلام اوردینی تعلیم کونصاب سے نکالاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اجلاس کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹرکامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ایک صوبے نے ان لوگوں کو ہیرو قرار دیا جوملک کی تاریخ میں ہیرو نہیں تھے۔

ملک کے نصاب سے تاریخ،تاریخ اسلام اوردینی تعلیم کونصاب سے نکالاجارہاہے لیکن کسی کوتاریخ میں تبدیلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کامل علی آغا نے اس حوالے سے انتہائی سخت موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی نصاب سے مذہب کونکالنے کی کوشش کرے گا تومیں اس کی شدید مخالفت کروں گا۔

مزید :

اسلام آباد -