نوازشریف کی تقریر اپنے منہ میاں مٹھو بننے کے مترادف ہے:محمودالرشید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن لیڈ راور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاںمحمودالرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی تقریر اپنے منہ میاںمٹھو بننے کے مترادف ہے،حالات پہلے سے زیادہ خراب اورلوڈشیڈنگ کی صورتحال بدترین ہے۔
اسی بارے میں ۔۔۔حکومت کی اہمیت نہیں، پاکستان اولین ترجیح ہے:نوازشریف
پارلیمانی پارٹی سے خطاب کے دوران نوازشریف کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض ن لیگی حکومت نے لئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میںامن و امان کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ امن او ر سکون کہاں ہے؟۔وزیر اعظم نوازشریف عوام کو عارضی ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ۔