یو اے کی پچزکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں :محمد یوسف

یو اے کی پچزکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں :محمد یوسف
 یو اے کی پچزکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں :محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سا بق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ اگر پاکستان اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلتا رہا تو آئندہ چند بر سو ں میں اچھے پلیئر ز پیدا نہیں کر سکیں گے ،یو اے ای کی پیچز پاکستان کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچارہی ہیں ۔

پی سی بی کو سری لنکا یا بنگلہ دیش میں ہوم سیریز کا انعقاد کر نا چا ہیے یہ مقام کم ازکم یو اے ای سے بہتراپنے ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ ابوظہبی ،دوبئی اور شارجہ کی فلیٹ اور لو بانس پیچز پہلے ہی ہمیں اور ہمارے پلیئر کو کافی نقصان پہنچاچکی ہیں اگر ہم نے یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز کھیلنا چھوڑی تو مشکل پیچزکے لئے اچھے پلیئرز تیار نہیں کر سکیں گے۔محمد یوسف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف 2014چودہ کی سیریز میں پاکستان نے ان پیچزپہ نو سنچریاں بنائیں ۔ہم انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میں صرف ایک سنچری ہی بن سکی ہے،ابھی تک ہم انگلش پیچز کا بہتر انداز میں مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

سابق سٹائلش بیٹسمین کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو سری لنکا یا بنگلہ دیش میں ہو م سیریز کا انعقادکر نا چاہیے یہ مقام کم از کم یو اے ای سے بہتر ہے،محمد یوسف نے پاکستان کے لیے 90ٹیسٹ اور 288ون ڈے میں 39سینچریوں کی مدد سے 17250رنز سکور کیے ہیں۔

مزید :

کھیل -