پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں کریش لینڈنگ،ایک روسی سمیت 6پاکستانیوں کو طالبان نے تحویل میں لے لیا

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے صوبہ لوگر میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی ہے جب کہ اس میں موجود ایک غیر ملکی سمیت 6پاکستانیوں کو طالبان نے یرغمال بنالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوب میں واقع صوبہ لوگر کے ضلع آذرا میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کے بعد افغان طالبان کی جانب سے آ گ لگا دی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے چھ ارکان سوار تھے،پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو اوورہالنگ کیلئے ازباکستان لے جایا جارہاہے تھا کہ راستے میں افغانستان کی حدود میں ہیلی کاپٹر کے ساتھ حادثہ پیش آ گیااور کریش لینڈنگ کروانی پڑ گئی۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک فری لانسر جرنلسٹ احمت یار کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹرجنوبی حصے میں گرا ہے ۔ہیلی کاپٹر مٰں سوار عملے کے 7 ارکان کو طالبان کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیاہے جن میں ایک روسی جبکہ 6 پاکستانی شامل ہیں۔افغانستان میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میںروسی پائلٹ سرگئی سیاس تیانوف ،کرنل (ر)صفدر،میجر(ر)صفدر،لیفٹیننٹ کرنل (ر)شفیق،لیفٹیننٹ (ر)ناصر،کریوچیف کوثراورسویلین داؤدسوارتھےجنہیں طالبان کی جانب سے تحویل میں لیا گیاہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر کا نمبر اے پی بی ڈی جی ایف ہے اور پنجاب حکومت نے یہ ہیلی کاپٹر ازباکستان سے خریدا تھا۔ہیلی کاپٹر نے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پشاور سے ٹیک آف کیا تھا اور اس نے ازباکستان کے شہر بخارا جانا تھا۔