تبدیلی آگئی ،مراد سعید کے والد کی گاڑی کا چالان کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار لائن حاضر

تبدیلی آگئی ،مراد سعید کے والد کی گاڑی کا چالان کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار ...
تبدیلی آگئی ،مراد سعید کے والد کی گاڑی کا چالان کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار لائن حاضر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر وقت پولیس کو غیر سیاسی کرنے کا راگ الاپنے والے عمران خان کی اپنی ہی حکومت نے ایم این اے کے والد کی گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو لائن حاضر کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان ہر پریس کانفرنس میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس کو غیر سیاسی کردیا ہے لیکن اب ایسا واقعہ سامنے آ گیاہے جس سے عمران خان کے دعووں پرسوال اٹھ رہے ہیں،ٹریفک پولیس اہلکار کانسٹیبل حیات نے ایم این اے مراد سعید کے والد کی گاڑی کا چالان کردیا  اور اس گستاخی پر  اس کی شامت آگئی۔ والد کی گاڑی کا چالان ہونے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مداخلت کی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکارکولائن حاضر کرادیا۔مراد سعید کے والد کا کہناہے کہ وارڈن نے ان کو نامناسب القابات کہے تھے۔

مزید :

سوات -