ایجبسٹن ٹیسٹ:انگلش باولرز کو تھکانے کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے رن آوٹ سے انگلینڈ کو تحفے میں وکٹ دیدی، سمیع اسلم کی شاندار اننگ کا خاتمہ، پاکستان کی مضبوط پوزیشن

ایجبسٹن ٹیسٹ:انگلش باولرز کو تھکانے کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے رن آوٹ سے ...
ایجبسٹن ٹیسٹ:انگلش باولرز کو تھکانے کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے رن آوٹ سے انگلینڈ کو تحفے میں وکٹ دیدی، سمیع اسلم کی شاندار اننگ کا خاتمہ، پاکستان کی مضبوط پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایجبسٹن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر اور پروفیسر محمد حفیظ ایک بار پھر سبق پڑھنا ہی بھول گئے۔ وہ صفر پر آوٹ ہوئے تو ایسا محسوس ہونے لگا کہ ایک بار پھر پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا جائے گی لیکن اس کے بعد اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگ کو سنبھال لیا۔اس کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی انگلش باولرز کو تھکا دیا لیکن حسب عادت خود ہی اپنی وکٹ انگلینڈ کو پیش کردی اور سمیہع اسلم کی شاندار اننگ کا رن آوٹ ہونے کے بعد خاتمہ ہوگیا۔ انہوں نے 82رنز بنائے۔ پاکستان کی اب بھی میچ پر گرفت کافی مضبوط ہے ۔ اب تک شاہینوں نے دو وکٹ پر 186رنز بنا لئے ہیں۔ اظہر علی90اور یونس خان  1پر ناٹ آوٹ ہیں۔ پاکستان کو اب بھی انگلینڈ کا پہلی اننگ کا سکور برابر کرنے کیلئے 111رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے واحد وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -