حکمرانوں کی کر پشن سے بڑا ملک میں کوئی انتشار اور فسادنہیں : چوہدری محمدسرور

حکمرانوں کی کر پشن سے بڑا ملک میں کوئی انتشار اور فسادنہیں : چوہدری محمدسرور
 حکمرانوں کی کر پشن سے بڑا ملک میں کوئی انتشار اور فسادنہیں : چوہدری محمدسرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن سے بڑا ملک میں کوئی انتشار اور فساد نہیں (ن) لیگ بتائے تحر یک انصاف نے انکو کب کر پشن 'مہنگائی 'بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ ختم کرنے سے روکا ؟عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ کر پشن اور لوٹ مار کون کر رہا ہے'تحر یک انصاف کے دھر نے حکمرانوں کے ذہن پر سوار ہو چکے ہیں 'تحر یک انصاف اقتدار نہیں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے 'حکمرانوں کی تمام دعوے کاغذوں کے سواکہیں نظر نہیں آتے 'پنجاب کے سر کاری ہسپتالوں میں آج بھی موبائل کی روشنی سے ایمر جنسی آپر یشن ہو رہے ہیںکیا یہ حکمرانوں کی ترقی اور خوشحالی ہے ؟عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو رہا ہے'کر پٹ لوگوں کیلئے کر پشن اور نااہلی کوئی مسئلہ نہیں وہ صرف اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں اپنی ناکامیوں پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا کر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ حکمرانوں نے قوم سے صرف وعدے کیے ہیں عملی طور پر انکی کار کردگی زیر و ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر تنقید کر نیوالے حکمران بتائے تحر یک انصاف نے کب انکو ملک سے کر پشن 'مہنگائی 'بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ کے خاتمے سے روکا ؟حکمران قوم کو بے وقوف بنانے کی بجائے اپنی کوتاہوں کا اعتراف کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران صوبے میں دن رات گڈ گورننس کے دعوے کر رہے ہیں مگر حقیقت میں صوبہ بدتر ین مشکلات کا شکار ہو چکا ہے جنوبی پنجاب میں خاتون کا ہسپتال کے باہر جھاڑیوں میں بچے کو جنم دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مسائل کے سوا کچھ نہیں ہے اور حکومت کی نااہلی کی بھی تصد یق ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بد قسمتی ہے جہاں لوگ اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے جو وعدے کرتے ہیں اقتدار میں آنے کے بعد انکو بھول جاتے ہیں اور قوم پانچ سال تک اپنے مسائل کیلئے ترستے رہتے ہیں۔

مزید :

لاہور -