دریائے راوی میں سیلاب کا خدشہ، قریبی آبادیوں کو نوٹسز جاری

دریائے راوی میں سیلاب کا خدشہ، قریبی آبادیوں کو نوٹسز جاری
 دریائے راوی میں سیلاب کا خدشہ، قریبی آبادیوں کو نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) مون سون کے دوران دریائے راوی میں پانی کی سطح بڑھنے لگی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی اور اس کے آس پاس کی آبادیوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث دریائے راوی میں پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے جس سے دریائے راوی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کو جانی و مالی مشکلات کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے راوی میں موجود پکے مکانات سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں، چنانچہ ممکنہ سیلاب سے بچاﺅکے لیے دریا کنارے تمام آبادیوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ آپریشن کا سلسلہ بھی مرحلہ وار جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاو کے لیے اقدامات کے ساتھ دریا کنارے بسنے والی آبادیوں کی محفوظ منتقلی سے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

مزید :

لاہور -