اگر کوئی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار ہو جائے تو یہاں کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے:نجم سیٹھی

اگر کوئی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار ہو جائے تو یہاں کچھ نہ کچھ ہو جاتا ...
اگر کوئی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار ہو جائے تو یہاں کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے:نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگز یکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دنیا کی کوئی ٹیم آنے کے لیے تیار نہیں ہے ،اگر کوئی ٹیم تیار ہو بھی جائے تو کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے ۔ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے چیئر مین بورڈ پیسے بینکوں میں رکھ کر منافع کی طرف دیکھتے تھے ،ہم نے کرکٹ بورڈ کے پیسے کلبوں اور اکیڈمیوں پر لگا کر کرکٹ کو فروغ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈکو پاکستان میں کھیلنے کے لیے راضی کر لیا تھا جن سے لاہور ،فیصل آباد اور کراچی میں میچ تقریباً طے پاگئے تھے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ ٹیم کی فوری طور پر ٹاپ رینکنگ میں توقع نہیں کر سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کی دلچسپی کرکٹ میں نہیں ہے ،ہم نے کوئٹہ میں بگٹی اسٹیدیم پر کروڑوں روپے خرچ کیے ۔

مزید :

کھیل -