لاہور:مصری شاہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری شاہ میں منشیات فروشوں کی پولیس اہلکار پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کیمطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی،جس سے اہلکار زخمی ہوگیا ہے،زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔