پرویز رشید کے کشمیر پر سیاست کرنے سے متعلق بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں :سراج الحق

پرویز رشید کے کشمیر پر سیاست کرنے سے متعلق بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں :سراج ...
پرویز رشید کے کشمیر پر سیاست کرنے سے متعلق بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں :سراج الحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے بیان دیا کہ کشمیر اور اسلام کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے ،وفاقی وزیر اطلاعات کے اس بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت خواتین یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25سال سے آسیہ اندرابی کے شوہر اور اہلخانہ جیل میں ہیں ،آسیہ اندرابی کے حوصلے اور صبر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کشمیر سمیت ہر پلیٹ فارم پر جدو جہد کر رہی ہیں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے جوان بھارتی قابض فوج کے خلاف برسر پیکار ہیں ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے جو دشمن کے قبضے میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا ہے ،کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے جسم اور روح کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

مزید : کراچی