قوم کے ہونہار طلبہ کے لئے برٹش کونسل کا کنیکٹنگ کلاس رومز پروگرام ایک خوش آئند پیش رفت ہے : رانا مشہود

قوم کے ہونہار طلبہ کے لئے برٹش کونسل کا کنیکٹنگ کلاس رومز پروگرام ایک خوش ...
قوم کے ہونہار طلبہ کے لئے برٹش کونسل کا کنیکٹنگ کلاس رومز پروگرام ایک خوش آئند پیش رفت ہے : رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود ا حمد خان نے کہاہے کہ برٹش کونسل اور DFIDکے کنیکٹنگ(Connecting) کلاس رومز پروگرام سے تعلیم کے شعبہ میں ایک عظیم انقلاب آئے گا اور یہ پروگرام شعبہ تعلیم میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے معماروں کو چاہئے کہ اس پروگرام سے بھر پور استعفادہ حاصل کریں تا کہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام نا صرف طلبہ کے لئے سود مند ثابت ہو گا بلکہ اس سے اساتذہ کی استعدادِ کار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔کنیکٹنگ کلاس رومز برٹش کونسل کا گلوبل ایجوکیشن پروگرام برائے سکولز ہے جو کہ برٹش کونسل اور DIFDکی مشترکہ فنڈنگ سے کام کر رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت جہاں اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا وہیں طلبہ کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی اور وہ دنیا بھر سے اپنے ہم عصروں سے نہ صرف رابطے میں رہیں گے بلکہ ان کے لئے مطلوبہ معلومات کا حصول اور ریسرچ ورک تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 500 سکولوں کو 30 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں سکولوں کی تعداد بڑھا کر 2000 کر دی جائے گی۔آنے والے دنوں میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کو ٹریننگ کے لئے یو کے بھیجا جائے گاجبکہ مختلف ڈسٹرکٹس سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

مزید :

لاہور -