میرے والد نے اگر غلط کام کیا ہے تو کبھی بھی ان کی حمایت نہیں کروں گا :مراد سعید

میرے والد نے اگر غلط کام کیا ہے تو کبھی بھی ان کی حمایت نہیں کروں گا :مراد سعید
میرے والد نے اگر غلط کام کیا ہے تو کبھی بھی ان کی حمایت نہیں کروں گا :مراد سعید

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ میرے والد نے اگر غلط کام کیا ہے تو کبھی بھی ان کی حمایت نہیں کروں گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرے والد ڈی پی او کے پاس شکایت کرنے گئے تھے ،جو ان کا حق ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں کے غلط رویے کی شکایت کرنا ہر شہری کا حق ہے ۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار کانسٹیبل حیات نے ایم این اے مراد سعید کے والد کی گاڑی کا چالان کیا اور اس گستاخی پر اس کی شامت آگئی۔ والد کی گاڑی کا چالان ہونے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مداخلت کی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکارکولائن حاضر کرادیا۔مراد سعید کے والد کا کہناہے کہ وارڈن نے ان کو نامناسب القابات کہے تھے۔

مزید : پشاور