گال ٹیسٹ: سری لنکا نے ایک بار پھر کینگروز کو اپنے جال میں پھنسا لیا، پہلے دن کا کھیل آئی لینڈرز کے نام

گال(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے گال میں کھیلےجا رہے دوسرے ٹیسٹ میں ایک بار پھر آسٹریلیا کو اپنے جال میں پھنسا لیا ہے۔ پہلے دن کا کھیل میزبان سری لنکا کے نام رہا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی ۔ کوشیل مینڈس نے ایک بار پھر جی بھر کر کینگروز باولرز کی پٹائی کی۔ انہوں نے 86رنز بنائے۔ ان کا ساتھ میتھیوز 54اور پریرا 49نے دیا۔سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگ میں281رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے شاندار باولنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ لیون نے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر 54رنز بنا لئے ہیں۔ اس کو اب بھی سری لنکا کا سکور برابر کرنے کیلئے 227رنز درکار ہیں۔