ترک وزیراعظم نے سڑکوں پر ٹیکسی چلاکر لوگوں کا حال معلوم کیا

ترک وزیراعظم نے سڑکوں پر ٹیکسی چلاکر لوگوں کا حال معلوم کیا
ترک وزیراعظم نے سڑکوں پر ٹیکسی چلاکر لوگوں کا حال معلوم کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ویب ڈیسک) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے استنبول کی سڑکوں پر ٹیکسی چلائی۔وزیراعظم نے عام شہریوں سے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے مسائل بھی پوچھے۔ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے عوام کی جانب سے فوجی بغاوت ناکام بنانے کے بعد ایک سرپرائز دیا ہے اور عوام کے مسائل جاننے کے لئے سڑکوں پرنکل پڑے۔عوامی لیڈر بن علی یلدرم نے استنبول کی سڑکوں پر ٹیکسی چلائی۔انہوں نے عام شہریوں سے خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔بعض شہری تو ایسے بھی تھے جو اپنے ٹیکسی ڈرائیور کو پہچان نہ سکے۔لیکن جب ان کو معلوم ہوا کے وزیراعظم خود ان کے درمیان ہیں تو انکی حیرت کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔