سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلی کارروائی ،نواب شاہ میں صحا فی گر فتار

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلی کارروائی ،نواب شاہ میں صحا فی گر فتار
سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلی کارروائی ،نواب شاہ میں صحا فی گر فتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)سائبر کرائم ایکٹ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی پہلی کارروائی میں نواب شاہ کے معروف پکوان سینٹر پر گدھے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والے صحافی عبدالکریم ڈاھری عرف (اے کے )کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم خود ایک نجی ٹی وی چینل اور 5مقامی اخبارات کا نمائندہ بتاتا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے نواب شاہ میں مختلف پکوان سینٹرز پر گدھے کا گوشت کھلانے کی رپورٹ تیار کی اور ان پکوان سینٹر زکو اپنے موبائل سے بلیک میل کرنا شروع کیا اور کچھ پکوان سینٹرز سے خاموش رہنے کے لئے لاکھوں روپے بھی وصول کئے۔ایف آئی اے کے مطابق شفیق ولد عبدالکریم نامی شخص نے ایف آئی اے کو ملز م کیخلاف درخواست دی تھی۔

مزید :

کراچی -