بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،لنچ میں شرکت کے حوالے سے پیغام آیا لیکن میں نے معذرت کر لی :چوہدری نثار

بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،لنچ میں شرکت کے حوالے سے پیغام ...
بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،لنچ میں شرکت کے حوالے سے پیغام آیا لیکن میں نے معذرت کر لی :چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لنچ میں شرکت کے حوالے سے پیغام بھیجوایا لیکن میں لنچ شریک ہونے سے معذرت کی اس لیے ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے بتایا کہ بھارتی وزیرداخلہ نے پیغام بھجوایا کہ آپ لنچ پر آ رہے ہیں تو میں آﺅں گا اور اگر آپ نہیں آ رہے تو میں نہیں آﺅں گا جس پر میں نے جواب بھیجا کہ میں نے ایک انتہائی اہم میٹنگ میں شرکت کیلئے وزیراعظم ہاﺅس جانا ہے اس لیے میں لنچ میں شریک نہیں ہو سکوں گا ۔چوہد ری نثار کا کہناتھا کہ بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتاھ کہ کانفرس میں اپنی تقریرکے دوران پاکستان کا موقف بھر پور انداز میں پیش کیا ،بھارتی وزیر داخلہ کو جواب دینا ضروری تھا کیونکہ نہوں نے اپنے خطاب کے دوران نام نہیں لیا لیکن ان کے اشارے پاکستان کی ہی طرف تھے ۔بھارت آزاد ی کی جنگ لڑنے والوں پر دہشتگردی کا الزام لگاتاہے۔

مزید :

قومی -