چین کے خلاف امریکہ کی سب سے خوفناک سازش بے نقاب ہوگئی، چین میں بھی وہی کام شروع کردیا جس کے ذریعے پوری عرب دنیا میں تباہی مچائی

چین کے خلاف امریکہ کی سب سے خوفناک سازش بے نقاب ہوگئی، چین میں بھی وہی کام ...
چین کے خلاف امریکہ کی سب سے خوفناک سازش بے نقاب ہوگئی، چین میں بھی وہی کام شروع کردیا جس کے ذریعے پوری عرب دنیا میں تباہی مچائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین حقیقی معنوں میں امریکہ کا حریف بن کر سامنے آیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ چین کے ہر معاملے میں ٹانگ اڑاتا رہتا ہے۔ بحر جنوبی چین کا معاملہ اگر چہ چین، فلپائن و دیگر ممالک کے مابین ہے اور امریکہ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں مگر پھر بھی وہ اس معاملے پر چین کے ساتھ تصادم کی راہ پر گامزن ہے۔ اب امریکہ نے چین کے خلاف بھی وہی سازش شروع کر دی ہے جس کے ذریعے اس نے پوری عرب دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے، یعنی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق چین نے الزام عائد کیا ہے کہ ”ہانگ کانگ میں آزادی کی تحریک کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور وہ چین میں انتشار پھیلانے کے لیے ہانگ کانگ کے علیحدگی پسندوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔“

’اب عوام بڑی جنگ کی تیاری کرلے کیونکہ۔۔۔‘ چینی حکومت نے سب سے خطرناک اعلان کردیا، ایک ہی پل میں بہت سے ملکوں کے ہوش اڑادئیے
چین کی اعلیٰ ترین نیشنل پراسکیوشن اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی ”سپریم پیپلزپروکیوریٹریٹ“ (Supreme People's Procuratorate)کی طرف سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ” داخلی و بین الاقوامی تحفظات کا غبار چین کے آسمانوں پر تاحال موجود ہے اور منتشر نہیں ہوا۔ تبت، ژن جیانگ اور ہانگ کانگ کی علیحدگی پسندی، باغی لیڈر وکلاءاور مغربی طاقتوں کے ایجنٹ مل کر چین کے اندرونی استحکام اور ہم آہنگی کو تباہ کر رہے ہیں۔ان تمام واقعات کے پیچھے ہمیں اکثر امریکہ کا دھندلا سایہ نظر آتا ہے۔“ سپریم پیپلزپروکیوریٹریٹ نے چین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ وائبو پر کی گئی پوسٹ میں چینی عوام کو ہدایت کی ہے کہ ” ان رنگ و نسل کے تعصبات اور انقلابات سے ہوشیار رہو ورنہ ہمارا پرامن اور مستحکم چین بھی شام اور عراق بن جائے گا۔“