’اگر زندہ رہنا چاہتے ہو تو اپنی یہ ایک چیز فوری پھینک دو‘ القاعدہ نے اپنے کارکنوں کیلئے ایسی ہدایت جاری کردی کہ سب کو حیران پریشان کردیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز کے ذریعے جاسوسی کیے جانے کی کئی خبریں ہم آپ کے ساتھ شیئر کر چکے ہیں۔ اب یہ بازگشت شدت پسند تنظیم القاعدہ تک بھی پہنچ چکی ہے۔ القاعدہ کی قیادت نے اپنے شدت پسندوں کو سمارٹ فون رکھنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”سمارٹ فونز ایسے ہی ہیں جیسے تم نے اپنی جیب میں جاسوس رکھے ہوئے ہوں۔“یہ بات القاعدہ نے اپنے انگریزی میگزین ”الرسالہ“ میں کہی ہے۔ فارن ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق میگزین کے آرٹیکل میں مزید لکھا گیا ہے کہ ”اگلی بار جب آپ جاسوس ڈھونڈنے نکلو تو اپنی جیبوں کی تلاشی لینا۔“
بم برساتے ہوائی جہازوں کو بمباری سے روکنے کیلئے عرب ملک کے بچوں نے ایسا طریقہ اپنالیا کہ جان کر آپ بھی اس انوکھی سوچ کی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے
القاعدہ نے آرٹیکل میں اپنے شدت پسندوں کو سمارٹ فونز میں موجود جی پی ایس و دیگر ایسے سافٹ ویئرز ہٹانے اور ٹریس ہونے سے بچنے کے لیے کئی طریقے بھی بتائے ہیں۔لکھا گیا ہے کہ ”اب تک کئی فوجی اڈوں، تربیتی کیمپوں اور لوگوں کو انفرادی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیا آپ لوگ سمجھتے ہو کہ ہر بار ان جگہوں کے اندر کوئی جاسوس موجود ہوتا ہے جو اطلاعات دیتا ہے؟ ایسا نہیں ہے، اب جاسوسی کے طریقے بدلتے جا رہے ہیں۔آج کل جاسوسوں کے نام سونی، سام سنگ اورنوکیا وغیرہ ہوتے ہیں۔خود کو اور اپنے پیاروں کو اس جاسوسوں سے دور رکھیے اور محفوظ رہیے۔“