سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت
سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کر دی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سار ک وزرائے داخلہ کانفرنس کے اختتام پر 21نکاتی رپورٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام رکن ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ،دہشت گردوں کو قانون سے نہیں بچنا چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رکن ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری پر اتفاق ہوا ہے اور خطے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر زور دیا ۔اس موقع پر رکن ممالک نے جرائم سے متعلق کنونشن کی توثیق پر بھی اتفاق کیا ۔

مزید :

قومی -