بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی:صدر ممنون حسین

بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی:صدر ...
بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی:صدر ممنون حسین

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین سے کوئٹہ میں گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کیمطابق صدر مملکت ممنون حسین صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ پر کوئٹہ پہنچے ہیں،صدر مملکت ممنون حسین سے کوئٹہ میں گورنرمحمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے ملاقات کی ہے،صدر مملکت کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں بارےبریفنگ دی گئی،اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی،تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : علاقائی