سٹور پر آئی خاتون کی ناقابل یقین حرکت، رفع حاجت کیلئے ٹیبل پر بیٹھ گئی اور پھر فارغ ہونے کے بعد ایسا شرمناک کام کردیا کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑادئیے

سٹور پر آئی خاتون کی ناقابل یقین حرکت، رفع حاجت کیلئے ٹیبل پر بیٹھ گئی اور ...
سٹور پر آئی خاتون کی ناقابل یقین حرکت، رفع حاجت کیلئے ٹیبل پر بیٹھ گئی اور پھر فارغ ہونے کے بعد ایسا شرمناک کام کردیا کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑادئیے

  

تائپے (نیوز ڈیسک) تائیوان کے ایک مشہور فیملی مارٹ میں کیش کاﺅنٹر کے سامنے کھڑی ایک نوجوان خاتون پر اچانک شیطان ایسا سوار ہوا کہ اس نے بیہودگی اور بے حیائی کی تمام حدوں کو پھلانگ لیا۔ اس خاتون کی ناقابل یقین حرکت کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوچکی تھی اور انٹرنیٹ پر آتے ہی اس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا ہے۔ رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کاﺅنٹر پر موجود ملازم کے ساتھ بحث میں مشغول ہے لیکن کچھ دیر بعد وہ اچانک میز پر چڑھ جاتی ہے اور اپنی پتلون اتارنا شروع کردیتی ہے۔ خاتون کی یہ حرکت دیکھ کر ملازم سخت گھبراجاتا ہے اور اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے مگر خاتون باز نہیں آتی اور پتلون اتار کر ٹیبل پر پڑے کپ میں پیشاب کرنا شروع کردیتی ہے۔ یہ خوفناک منظر دیکھ کر ملازم چیختا چلاتا ہوا بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ جنونی خاتون نے محض اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ کچھ دیر بعد وہ نیچے رکھے کپ کو اٹھاتی ہے اور اپنے منہ سے لگالیتی ہے۔ بیہودگی کے تمام ریکارڈ توڑ دینے والی اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین نے دیکھا ہے، اور اسے دیکھنے والا ہر شخص توبہ توبہ کرتا نظر آتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -