وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں لیکن ہم تو عوام کو جواب دہ ہیں، اجلاس میں سب نے شکایات کیں: اسد الرحمان

وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں لیکن ہم تو عوام کو جواب دہ ہیں، ...
وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں لیکن ہم تو عوام کو جواب دہ ہیں، اجلاس میں سب نے شکایات کیں: اسد الرحمان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما اسدالرحمان چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سب کو شکایات تھیں۔ ایسے اجلاس کا متواتر نہ ہونا میری سمجھ سے باہر ہے۔میری تین سال میں ایک بار وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرا م آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں لیکن ہم تو عوام کو جواب دہ ہیں۔رہنماوں کو عوام کو جواب نہیں دینا پڑتا۔ میں نے مذاق میں کہا کہ ہم سے ملتے رہیں تاکہ بیمار نہ ہوں۔وہ ناراض ہوئے تو میں نے کہا کہ میں سینئر سیاستدان ہوں۔انہوں نے کہا کہ کچھ بہتری ہوئی ہے لیکن میں حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔پاناما لیکس کے بارے میں اسد الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ہر کسی کا احتساب ہونا چاہئے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پچیس منٹ میں سب لوگ بات مکمل کر لیں ۔کیا پچیس منٹ میں ڈھائی سو افراد اپنی بات کہہ سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے سکیورٹی کی وجہ سے وزیراعظم کو مسائل ہوں لیکن وہ ایم این ایز سے تو مل لیا کریں ۔ کوئی ایم این اے دہشتگرد نیہں ہے۔شہباز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مرکزی دفتر میں نہیں بیٹھتے۔ وہ ماڈل ٹاون میں بیٹھتے ہیں ہمیں تو ایک فرلانگ دور ہی روک لیا جاتا ہے ۔ اگر اندر سے پیغام آجائے تو ہمیں جانے دیا جاتا ہے ورنہ ہم واپس آجاتے ہیں۔

مزید :

قومی -