ہائیکورٹ:سب انسپکٹرز سے کانسٹیبل کے عہدوں پر تنزلی پانے والے 250پولیس اہلکاروں کی درخواستیں مسترد

ہائیکورٹ:سب انسپکٹرز سے کانسٹیبل کے عہدوں پر تنزلی پانے والے 250پولیس ...
ہائیکورٹ:سب انسپکٹرز سے کانسٹیبل کے عہدوں پر تنزلی پانے والے 250پولیس اہلکاروں کی درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سب انسپکٹرز سے کانسٹیبل کے عہدوں پر تنزلی پانے والے 250پولیس اہلکاروں کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار پولیس اہلکاروں کے وکیل طلعت فاروق شیخ نے کہاکہ پولیس انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو سول سرونٹ ایکٹ کے سیکشن آٹھ اے کے تحت ترقی دی گئی جبکہ سال 2006میں یہ سیکشن ختم کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس قانون کے تحت ترقی دی گئی اس قانون کے خاتمے کے بعد ختم ہونے والے قانون کا ان پر اطلاق کیا جانا غیر قانونی اقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آٹیکل دس اے کے تحت انہیں شفاف حق سماعت کا موقع دئیے بغیر ہی عہدوں سے تنزلی دے دی گئی جو کہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ سروس معاملات کی سماعت کی اختیار نہیں رکھتی،درخواست گزار سروس ٹربیونل کے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیںجس پر عدالت نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔

مزید :

لاہور -