برائلر مرغیوں کی ناقص خوراک اور اینٹی بائیوٹک ادویات پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

برائلر مرغیوں کی ناقص خوراک اور اینٹی بائیوٹک ادویات پر پابندی کے لئے سپریم ...
برائلر مرغیوں کی ناقص خوراک اور اینٹی بائیوٹک ادویات پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)برائلر مرغیوں کو دی جانے والی مبینہ ناقص خوراک اور مرغیوں کی افزائش کے لئے استعمال کی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات پر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ آئینی پٹیشن وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ برائلر مرغیوں کی افزائش کے لئے مکئی،گندم،چاول،باجرہ اور جوار وغیرہ کی بجائے انہیں ناقص خوراک اور اینٹی بائیوٹک ادویات دی جا رہی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ برائلر مرغیوں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات اور ناقص خوراک کی وجہ سے موذی امراض میں اضافہ ہو چکا ہے اور شہریوں کے صحت کے مسائل بڑھ چکے ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ برائلر مرغیوں سے زائد گوشت کے حصول کے لئے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے،برائلر مرغیوں کو دی جانے والی ناقص خوراک اور مرغیوں کی افزائش کے لئے استعمال کی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ اس بابت موثر قانون سازی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید :

لاہور -