بھتہ وصولی کے 3مجرموں کو 10،10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

بھتہ وصولی کے 3مجرموں کو 10،10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
بھتہ وصولی کے 3مجرموں کو 10،10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیبل آپریٹربادامی باغ شوکت چودھری سے بھتہ وصول کرنے کے جرم میں ملوث 3مجرموں کو10،10 سال قیدبامشقت اور10، 10ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ بادامی باغ پولیس نے 3ملزمان محمد سرور، محمد حاجی اور محمد شاہد کے خلاف چالان پیش کررکھاتھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ 2015میں بادامی باغ کے کیبل آپریٹر شوکت چودھری کی رپورٹ پر درج کیا گیا، ملزمان پرالزام تھا کہ انہوں نے شوکت چودھری کو دھمکیاں دے کر ان سے 5لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، چالان عدالت میں آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی،گزشتہ روز عدالت نے وکلائکے دلائل سننے کے بعد مجرموں محمد سرور، محمد حاجی اور محمد شاہد کو مذکورہ بالا سزاکا حکم سنا دیا ہے،فیصلے کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو اپنی تحویل میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاہے۔

مزید : لاہور