ہیلی کاپٹر اور اس کے عملے کی واپسی کیلئے فوجی قیادت افغان حکومت سے رابطے میں ہے: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنے ہیلی کاپٹر اور اس کے عملے کی واپسی کیلئے فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے جو افغان حکومت سے رابطے میں ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تمام افراد کو بحاظت نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہیلی کاپٹر میں ایک روسی پائلٹ بھی سوار ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اپنی مدت پرواز پوری کر چکا تھا ۔ اس کی مرمت پر حال ہی میں پنجاب حکومت نے 30کروڑ روپے بھی جاری کئے تھے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17اوورہالنگ کیلئے ازبکستان جا رہا تھا کہ اس کو افغانستان میں ہنگامی لینڈینگ کرنا پڑ گئی جو کو افغان طالبان نے اپنے قبضے میں لے کر عملے کو یرغمال بنا لیا ہے۔