مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کل الیکشن کمیشن میں ریفرنس داخل کریں گے

Aug 04, 2016 | 09:46 PM

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت کے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس داخل کریں گے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ کی قانونی ٹیم نے عمران خان کی جائیداد کے بارے میں معلوما ت حاصل کر لی ہیں ،جس کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کل عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس داخل کریں گے ،یہ ریفرنس اثاثے غلط بتانے اور آف شور کمپنیز چھپانے سے متعلق ہے،ریفرنس میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے متعلق بھی سوال اٹھائے جائیں گے ۔واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ میں بھی کرپشن کے دو مقدمات نیب کے پاس ہیں ۔

مزیدخبریں