”کراچی کو صاف کرادو“جنید جمشید کی وزیر اعلیٰ ہاﺅس جانے کی دھمکی

”کراچی کو صاف کرادو“جنید جمشید کی وزیر اعلیٰ ہاﺅس جانے کی دھمکی
”کراچی کو صاف کرادو“جنید جمشید کی وزیر اعلیٰ ہاﺅس جانے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی قیادت میں ”کراچی کو صاف کرادو“مہم زور شور سے جاری ہے ۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کیمطابق کراچی کی صفائی نہ ہونے پر جنید جمشید نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس جانے کی دھمکی دی ہے،ان کا کہنا ہے کہ کل تک کراچی کی صفائی نہ ہوئی تو ڈمپرز کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاﺅس تک مارچ کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سی ایم ہاﺅس میں ملاقات کرینگے، کراچی غلاظت کا ڈھیر بن چکاہے اورمہلک بیماریاںپھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ14دن سے ہماری صفائی مہم جاری ہے۔جب تک پورے کراچی کی صفائی نہیں ہوجاتی یہ مہم جاری رہے گی ۔کراچی سب سے گندہ شہر بن چکاہے جسے صاف کرکے بہترین شہر بنائیں گے۔

مزید :

کراچی -