پاکستان کے پانچ کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے کابل جائینگے: بورڈ کا سکیورٹی کی ضمانت دینے سے انکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے پانچ کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ کیلئے کابل جائینگے۔ دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے ان کو سکیورٹی کی ضمانت دینے سے انکارکر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے پانچ کھلاڑی محمد آصف ، سلمان بٹ،محمدسمیع، کامران اکمل اور ناصر جمشید افغانستان میں ٹی 20پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔ وہ اس کیلئے کابل روانہ ہونگے۔ دوسری جانب بورڈ نے ان کو خبردار کیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے خودذمہ دار ہونگے۔