ایجبسٹن ٹیسٹ:اظہر علی اور سمیع اسلم نے گوروں کی باولنگ تہس نہس کر دی، شاہینوں کی اونچی پرواز، 257پر 3 کھلاڑی آوٹ

ایجبسٹن ٹیسٹ:اظہر علی اور سمیع اسلم نے گوروں کی باولنگ تہس نہس کر دی، شاہینوں ...
ایجبسٹن ٹیسٹ:اظہر علی اور سمیع اسلم نے گوروں کی باولنگ تہس نہس کر دی، شاہینوں کی اونچی پرواز، 257پر 3 کھلاڑی آوٹ

  

ایجبسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں شاہینوں کی اونچی پرواز جاری ہے۔اظہر علی اور سمیع اسلم نے گوروں کی باولنگ لائن تہس نہس کر دی۔دوسرے دن انگلینڈ کے 297کے جواب میں پاکستان نے3 وکٹوں پر257 رنز بنا لئے ہیں۔ اس طرح شاہینوں نے گوروں پر اپنے پنجے گاڑھ کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔کھیل کے آخری اوور میں اظہر علی 139 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس وقت یونس خان 21 پر ناٹ آوٹ ہیں۔ تیسرا ٹیسٹ کھیلنے والے اوپنر سمیع اسلم نے بھی انتہائی شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بدقسمتی سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے وہ82رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس اور اینڈرسن نے ایک ایک حاصل کی۔پاکستان کو انگلینڈ کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید40 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

مزید : کھیل