سیالکوٹ: وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا ہمشکل منظر عام پر آگیا، سینکڑوں افراد دیکھنے کیلئے آنے لگے، دوستوں نے نام وزیراعلیٰ رکھ دیا

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا ہمشکل منظر عام پر آگیا، سینکڑوں افراد ...
سیالکوٹ: وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا ہمشکل منظر عام پر آگیا، سینکڑوں افراد دیکھنے کیلئے آنے لگے، دوستوں نے نام وزیراعلیٰ رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ہمشکل سامنے آگیا جس سے دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے رتیاں سیداں کے سید عرفان شاہ کی شکل ہو بہو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملتی ہے۔ جس کی آج کل شہر میں دھوم مچی ہوئی ہے جب کہ لوگ عرفان شاہ کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے ہیں ۔ ان کے دوستوں نے تو ان کا نام بھی وزیراعلیٰ رکھ دیا ہے۔اس بارے میںعرفان شاہ کا کہنا ہے کہ اسے وزیر اعلیٰ سندھ کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے شہرت اور لوگوں کی جانب سے بہت محبت مل رہی ہے۔اب وزیر اعلیٰ سندھ سے ملنے کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں بھی مراد شاپ کا ایک ہم شکل سامنے آگیا ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -