سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.3ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.3ریکارڈ
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.3ریکارڈ

  

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندکش میں 139کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث تاہم کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہواہے ۔

مزید : ماحولیات