آرمی چیف کا افغانستان میں جنرل نکلسن کو ٹیلی فون ،پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کرانے کی درخواست

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی فوجی سربراہ جنرل نکلسن سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے مغوی بنائے جانے والے عملے کی بازیابی کے حوالے سے بات چیت کی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے عملے کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی جس پر جنرل نکلسن ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر براستہ ازبکستان روس جا رہا تھا جہاں ہیلی کاپٹر کی اوو ر ہالنگ کی جانی تھی ۔