بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار: سبز ہلالی پرچم اٹھا کر موٹر سائیکل ریلی

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار: سبز ...
بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار: سبز ہلالی پرچم اٹھا کر موٹر سائیکل ریلی

  

سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کشمیری ہر موقع پر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق باندی پورہ میں کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھائے ریلی نکالی جس میں خواتین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نوجوانوں کی ریلی کا استقبال کیا۔ نوجوانوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ بھارتی قابض حکومت نے کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لئے پوری وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے جب کہ جولائی سے اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 74 کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی