ہمیں اپنے شہداپر فخر ہے،آیندہ سال سے یوم شہدا پولیس سرکاری طور منایا جائے گا:پرویز خٹک

ہمیں اپنے شہداپر فخر ہے،آیندہ سال سے یوم شہدا پولیس سرکاری طور منایا جائے ...
ہمیں اپنے شہداپر فخر ہے،آیندہ سال سے یوم شہدا پولیس سرکاری طور منایا جائے گا:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ آئی جی ناصر درانی کو جب تعینات کیا تو انہوں نے مجھ سے اختیارات مانگے ،وزیراعلیٰ کیلئے یہ حیران کن تھا ،میں نے آئی جی پولیس کو اختیارا ت دیئے ،آج خیبر پختون خواہ پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے یوم شہداپولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا عرصہ دراز سے دہشت گردی کا شکار ہے ، دہشت گردی کے تباہ کن اثرات نے تمام شعبوں کو متاثر کیا، ہمیں اپنے شہداپر فخر ہے۔ان کا کہناتھا کہ آئی جی ناصر درانی کو جب تعینات کیا تو انھوں نے مجھ سے اختیارات مانگے،اختیارات مانگنا ایک وزیر اعلیٰ کے لیے حیران کن تھا،میں نے آئی جی پولیس کو اختیارات دیے،آج خیبرپختونخوا پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،خیبرپختونخوا پولیس ایک دن ایشیا کی بہترین پولیس بنے گی،
پشاور:ہماری پولیس ترقی کا سفر جاری رکھے گی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک،پولیس سب کی ہے،پولیس آزاد ہوگی تو صوبے میں امن آئے گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے پولیس آرڈر کامیاب بنانا ہے، آیندہ سال سے یوم شہدا پولیس سرکاری طور منایا جائے گا،شہید ہمارے محسن ہیں ،ان کے ورثا کی دیکھ بھال ہماری ذمے داری ہے ۔

مزید :

پشاور -