سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن ہلڑ بازی کی نذر ،فردوس عاشق اعوان کی آمد پر جیالے طیش میں آ گئے
سیا لکو ٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں پاکستا ن پیپلز پا رٹی کا تنظیمی کنو نشن ہلڑ بازی کی نذر ہو گیا ،سا بق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی مو جو دگی میں یہ کنو نشن مچھلی منڈی بنا رہا،جیالوں کی سابق وزیرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف نعرے بازی، ’’گو ڈاکٹر گو ‘‘ او لو ٹی آئی جے ‘‘جیسے نعروں سے استقبال،کنونشن کسی تقریر کے بغیر ہی اختتام پذیر ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کچہری روڈ پر واقع مقا می ہو ٹل میں منعقد ہ ورکرز کنونشن میں سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف مہما ن خصوصی تھے، جس میں ضلع بھر سے کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔احتجاج کر نے والے جیالوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عا شق اعوان اپنے دوروزارت میں پا رٹی اور کارکنو ں کے لیے کچھ نہیں کیا ۔کا رکنو ں کا یہ بھی کہنا تھاکہ بنی گا لہ کے طواف کر نے والوں کے لیے پا رٹی میں کو ئی جگہ نہیں ہے ۔وفاقی وزیر نے بلدیا تی اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابا ت میں پا رٹی امیدوار کی بجا ئے تحریک انصاف کی امید وار کی سپورٹ کی تھی ۔پی پی کے جیالوں اور کارکنوں کی ہلڑ بازی اور احتجاج کی وجہ سے کنونشن میں کسی بھی رہنما کو تقریر کا موقع نہیں مل سکا ۔