تحریک انصاف کے اجلاس نے حاملہ پاکستانی لڑکی کی جان لے لی

تحریک انصاف کے اجلاس نے حاملہ پاکستانی لڑکی کی جان لے لی
تحریک انصاف کے اجلاس نے حاملہ پاکستانی لڑکی کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور میں مبینہ طورپر ڈاکٹر پاکستان تحریک انصاف کی میٹنگ میں مصروف رہے اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے حاملہ خاتون اپنے پیداہونیوالے بچے سمیت انتقال کرگئی۔
تحصیل فضل پور کے اللہ نور نے جیونیوز کو بتایاکہ جمعرات کی شام وہ اہلیہ کو نجی ہسپتال لایا جہاں عملے نے انہیں لائن میں لگادیااور یقین دہانی کرائی کہ زچہ وبچہ تندرست ہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹر شہینا نجیب رات بھر تحریک انصاف کی میٹنگ میں مصروف رہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ ہسپتال میں مریضہ کو داخل کراتے وقت 40ہزار روپے جمع کرائے گئے تاہم ڈاکٹروں کی غفلت نے مریضہ اور اس کے پیٹ میں ہی بچے کو قتل کردیا۔

’مرنے سے پہلے میں چاہتی ہوں کہ 600 کلومیٹر دور سے یہ چیز مجھے لادو‘ مرنے سے پہلے خاتون نے ایسی آخری خواہش ظاہر کردی جو تاریخ میں آج تک کسی نے نہ کی ہوگی



ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرشاہینہ نجیب نے اس ضمن میں موقف دینے سے انکار کردیا لیکن متاثرہ فیملی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید :

راجن پور -