دار ارقم سپر لیگ کیلئے لاہور پریس کلب میں تقریب کا انعقاد

دار ارقم سپر لیگ کیلئے لاہور پریس کلب میں تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)دار ارقم سپر لیگ کیلئے تقریب کا انعقاد کردیا گیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹر محمد عرفان نے بھی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ لیگ کا مقصد سکول کے بچوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔ لیگ سے جو بھی بچے سلیکٹ ہونگے پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔لیگ کا انعقاد ستمبر میں ہوگا جس میں انڈر 16 کے بچوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے،چیئرمین دار ارقم سکول عامر محمود چیمہ نے کہا کہ اس لیگ کے ذریعے وہ بچے آگے آسکتے ہیں محمد عرفان کی کیربین کرکٹ لیگ سے واپسی کے بعد سکولوں میں جاکر ٹیلنٹ تلاش کیا۔