گلگت بلتستان ، راما پولو فیسیول 10اگست سے شروع ہوگا
گلگت بلتستان(آئی این پی)گلگت بلتستان میں تین روزہ راما پولو فیسٹیول دس اگست سے استور میں شروع ہو گا۔گلگت میں چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں فیسٹیول کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔دیامیر ڈویژن کے کمشنر سید عبدالوحید شاہ نے پولو فیسٹیول کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر کہنا تھا کہ ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
جن میں دو ٹیمیں استور سے جبکہ دیگر ٹیمیں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے شریک ہوں گی۔
گلگت بلتستان میں مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے راما میں ثقافتی شو بھی منعقد کیا جائے گا۔