کھیلوں کی دنیا میں عمران خان کاایک نام ہے :اقبال قاسم
کراچی(آئی این پی)سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں عمران خان کوقدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بنگلور ٹیسٹ کے ہیرو اقبال قاسم نے اپنے کپتان عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایک دیانت داراورکامیاب کھلاڑی کا پاکستان کا وزیراعظم بننا نیک شگون ہے ۔اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ عمران خان کھیلوں کی دنیا میں قدر کی نگاہ سے جانے جاتے ہیں ،ان کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات روش ہوں گے ۔سابق چیف سلیکٹر کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے کرکٹ کی بڑی ٹیموں کو پاکستان لانے کی مہم میں مدد مل سکتی ہے۔