ایشین فٹ سال چیمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جائے گی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)ایشین فٹ سال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی جس کی میزبا نی پاکستان کو مل گئی ،پاکستان فٹ سال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے کی ، اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کے علاوہ فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ابو احمد عاکف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے گذشتہ برس کے اخراجات، آمدن کے علاوہ فیڈریشن کی کارکردگی اور آئندہ برس کی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی گئی اور اس بارے جنرل کونسل کے ارکان نے منظوری دی،اجلاس میں آئندہ کی سرگرمیوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں مردوں کی قومی فٹ سال چیمپئن ستمبر میں اسلام آباد ہوگی ، اکتوبر میں ساؤتھ ایشین فٹ سال چیمپئن شپ نیپال میں کھیلی جائے گی۔
جس میں قومی ٹیم شرکت کرے گی،خواتین کی قومی فٹ سال چیمپئن نومبرمیں لاڑکانہ منعقد ہوگی،