دوسری اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کراچی میں منعقد ہوگی
کراچی(آئی این پی)دوسری پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ منگل سے پی این سی کارساز میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ سات سے بارہ اگست تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پولیس اور دیگر ٹیمیں شریک ہوں گی۔چیمپئین شپ میں مین اور ویمنز کے مختلف مقابلے شیڈول ہیں۔ چھ روزہ ٹورنامنٹ میں چار سو سے زائد نشانہ باز ایئر پسٹل، اسکیٹ اور ٹریپ کٹیگریز میں مقابلہ کریں گے۔سالانہ ایونٹ کا انعقاد نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے بانی سیکریٹری پرویز عباسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کیاجاتاہے۔
ٹورنامنٹ میں تمام مقابلے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے قواعد کے تحت منعقد کئے جائیں گے۔