سری لنکا کا اکتوبر سے مارچ کے دوران مصروف ترین شیڈول

سری لنکا کا اکتوبر سے مارچ کے دوران مصروف ترین شیڈول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اکتوبر 2018ء سے مارچ 2019ء تک مصروف ترین شیڈول ہوگا۔جمعہ کو سری لنکن کرکٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی ٹیم اس شڈول کے تحت چار مختلف ٹیموں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کیخلاف 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔سری لنکن ٹیم اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کے بعد نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، آئی لینڈرز دسمبر، جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین روزہ وارم اپ میچ سمیت دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، اس کے فوراً بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ تین روزہ وارم اپ میچ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، اس کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم فروری مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔مصروف ترین شیڈول کے تحت سری لنکن ٹیسٹ کرکٹرز قریباً تین ماہ تک ملک سے باہر رہیں گے۔