16 ملزم اشتہاری قرار،ضامنوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری ک جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 16 ملزموں کواشتہاری قرار دیاہے جبکہ ان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مہر النسا کے روبرو باغبانپورہ، ہڈیارہ اور ڈیفنس پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان شراب برآمدگی، ون ویلنگ اور چوری کے مقدمات میں ملوث ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔