مانگا منڈی ،بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں

مانگا منڈی ،بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) لیسکو حکام کی نا اہلی کی وجہ سے سب ڈویثرن مانگا منڈی میں گزشتہ 2 دنوں میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے مانگا گاؤں کے قصبوں میں شہریوں کی لاکھوں روپے کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں ،شہریوں ، سیاسی و سماجی رہنماء حاجی مقصود احمد ،راناتنویر ودیگر نے لیسکو حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں گزشتہ دودنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور باربار ٹرپنگ کی بدترین صورتحال کی وجہ سے شہریوں کی لاکھوں روپے کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں ۔حبس اور گرمی نے عوام خصوصا بچوں کو نڈھال کر دیا بجلی نہ ہونے کے باعث پانی بھی نایاب ہو گیا ،اہلیان علاقہ نے لیسکو کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -