اے این ایف نیبیرون ملک ہیروئن سمگل کی کو شش ناکام بنا دی
لاہور (کرائم رپورٹر)اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے درجنوں کیپسول برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے قطر جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کرلیے ،اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا نام شاہد وزیر ہے اور اس کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے ،ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کردیا ۔