ایڈیشنل ایس پی قصورکوسنٹرل پولیس آفس کلوز کرنے کا حکم
لاہور (کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی ہیڈکواٹر پنجاب شہزادہ سلطان نے ایڈیشنل ایس پی قصور بلال قیوم کو سنٹرل پولیس آفس کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکواٹر پنجاب شہزادہ سلطان اور ڈی پی او قصور منتظر مہدی نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ایس پی بلال قیوم کو چارج لینے سے قبل تبدیل کرنے کی کوشش کی ناکام ہو گئی۔ایس پی بلال قیوم کے مطابق انہیں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر نے دفتر بلا کر دباؤ ڈالا کہ وہ قصور سے واپس سی پی او تعیناتی کی درخواست دیں اس بارے اعلی حکام سے تحریری شکایت کی لیکن گزشتہ روز ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر پنجاب نے انکے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔